Faraz Faizi

Add To collaction

شربت دید پلادے مرا ساقی مجھے بس


وحشت دنیا سے گھبراتا نہیں اب جی میرا

مہرباں جب سے ہوا ہے مجھ پہ ساقی میرا


عشق کی راہ میں، میں خاک نہ ہو جاؤں تو پھر

جانے کس کام کا ہے یہ جسدِ خاکی میرا


میں تو کچھ بھی نہیں اس مرشدِ بر حق کے بغیر

اس کی الفت ہی تو ہے عشق حقیقی میرا


دیر و حرم میں اسی عشق کے جلوے ہیں فراز

یعنی ہر شئی میں ہے موجود وہی پی میرا


شربت دید پلا دے مرا ساقی مجھے بس

چاہے پھر جو بھی انجام ہو فیضی میرا


آپ کا: فرازفیضی.9326187516

   7
2 Comments

Angela

09-Oct-2021 09:44 AM

👌👌👌

Reply

Kya Baat hai Pyaare

Reply